LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر سردی میں وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ

Web Desk

26 November 2025

ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس سے کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن گھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

انسانی جسم میں چربی کی دو اقسام ہوتی ہیں: سفید اور بھوری۔سفید چربی وہ ہے جو ضرورت سے زائد کیلوریز کے جمع ہونے سے بڑھتی جاتی ہے اور بالآخر وزن میں اضافہ، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے برعکس بھوری چربی جسم کے لیے فائدہ مند تصور ہوتی ہے کیونکہ یہ حرارت پیدا کرتی ہے، توانائی دیتی ہے اور میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دبلے افراد کے جسم میں بھوری چربی موٹے افراد کی نسبت زیادہ ہوتی ہے، اور ماہرین کے مطابق کم درجہ حرارت بھوری چربی کی سرگرمی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔2012 میں ہونے والی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ سردی سے پیدا ہونے والی کپکپی کے دوران بھوری چربی کے خلیے زیادہ فعال ہو جاتے ہیں، یعنی یہ چربی جلنے لگتی ہے اور جسم حرارت پیدا کرنے لگتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سرد موسم قدرتی طور پر کیلوریز جلانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔2014 کی ایک تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کپکپی کے دوران Irisin نامی ہارمون بھی متحرک ہوتا ہے، جو چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ سرد موسم میں صرف 15 منٹ کی کپکپی جسم کے لیے ایک گھنٹے کی ورزش جتنی کیلوریز جلا سکتی ہے۔