اداکارہ امر خان کی نئی پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز
Web Desk
7 July 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، مصنفہ اور فلم ساز امر خان کی ایک حالیہ انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے معاشرے میں دولت کی اہمیت اور مرد کے کردار سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ امر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران ایک کم عمر لڑکا سفید رنگ کی قیمتی گاڑی کے اگلے ٹائر کو صاف کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کے پسِ منظر (بیک گراؤنڈ) میں ایک آواز سنائی دیتی ہے جو کہتی ہے: “مرد کو مرد نہیں بناتا، پیسہ ہی مرد بناتا ہے”۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ‘حقیقت’ لکھا اور ساتھ میں ایک بینڈیج (پٹی) اور گلابی دل کا ایموجی بھی لگایا۔
امر خان کی اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد صارفین نے اداکارہ کے اس موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر معاشرے میں مالی ذمہ داری ہی اصل معیار ہے، تو آج کے دور میں بہت سی خواتین بھی اپنے گھروں کی کفالت خود کر رہی ہیں، اس لحاظ سے تو وہ بھی اپنے گھر کی ‘مرد’ ہوئیں۔واضح رہے کہ امر خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز سال 2017ء میں کیا تھا اور وہ اب تک متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری اور بہترین کہانی نویسی کے باعث انڈسٹری میں ایک منفرد پہچان بنا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026