LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

مبینہ جعلی پولیس مقابلہ میں نوجوان کی ہلاکت، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Web Desk

1 August 2026

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت اور ورثاء کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد آئی جی سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ میراں پور میں ہلاک ہونے والے نوجوان علی حیدر کے بھائی کی مدعیت میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں فائٹر ٹو انچارج واحد چانڈیو، قائم ڈاھانی، نصیر الدین، ابراہیم، میر محمد اور دیگر پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہوتے ہی نامزد اہلکار قائم ڈاھانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں مدعی نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ان کے بھائی علی حیدر کو علاقے کے قریب سے پہلے گرفتار کیا اور بعد ازاں مخالفین سے رشوت لے کر اسے مبینہ مقابلے میں قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔