LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

حنا آفریدی فیملی ممبر جیسی، رومانوی سین کرتے وقت ہنس پڑتے تھے: علی رضا

Web Desk

9 April 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا اور اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پیشہ ورانہ زندگی اور باہمی دوستی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی ڈرامے کے رومانوی مناظر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر علی رضا نے انکشاف کیا کہ حنا آفریدی ان کے لیے ایک فیملی ممبر کی طرح ہیں، اسی لیے جب بھی انہیں اسکرین پر رومانوی سین عکس بند کروانا پڑتا تھا تو دونوں کی ہنسی چھوٹ جاتی تھی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ “کمفرٹ زون” ہونے کی وجہ سے ان کے لیے کام کرنا انتہائی آسان اور خوشگوار رہا۔

علی رضا نے مزید کہا کہ اچھی دوستی کی بدولت انہوں نے اسکرین پر ایسی پرفارمنس دی جس کی توقع کسی کو نہ تھی، کیونکہ وہ کام کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اسے دوستانہ ماحول میں مکمل کرتے تھے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا آفریدی نے بتایا کہ وہ اکثر پیچیدہ مناظر کی شوٹنگ کے دوران علی رضا سے مشورہ لیتی تھیں اور پھر دونوں مل کر ڈائریکٹر کے ساتھ سین کی تفصیلات طے کرتے تھے۔ دونوں اداکاروں کے اس اعتراف نے مداحوں کو ان کی آف اسکرین بانڈنگ اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی سے متعلق نئی معلومات فراہم کی ہیں۔