جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف
Web Desk
12 May 2026
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار اکشے کھنہ اپنی سنجیدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی اصول پسندی اور ساتھی فنکاروں کے لیے ہمدردانہ رویے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں سینئر اداکار امیت بہل نے ایک پرانا واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اکشے کھنہ ایک غریب اور جونیئر اداکار کی تذلیل پر پروڈیوسر کے خلاف ڈٹ گئے تھے۔امیت بہل کے مطابق، ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک کریکٹر آرٹسٹ (جو الگ ہوٹل میں مقیم تھا) دوپہر کے کھانے کے لیے اس ہوٹل میں آیا جہاں مرکزی کاسٹ ٹھہری ہوئی تھی۔ جیسے ہی اس اداکار نے کھانا شروع کیا، پروڈکشن ٹیم اور پروڈیوسر کے اہل خانہ نے اسے یہ کہہ کر روک دیا کہ “وہ یہاں کا حصہ نہیں ہے اور اسے یہ کھانا نہیں کھانا چاہیے”۔امیت بہل بتاتے ہیں کہ جب اس اداکار کو کھانے سے روکا گیا تو وہ دل برداشتہ ہو کر خاموشی سے پلیٹ رکھ کر ایک طرف بیٹھ گیا۔ اکشے کھنہ نے یہ منظر دیکھا اور ان کا پارہ ہائی ہو گیا۔اکشے نے فوراً مداخلت کی اور عملے اور پروڈیوسر پر برس پڑے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا، “بھوک اور عزت کا اصل مطلب کیا ہے؟ فلم پلیٹوں یا کھانے کی مقدار سے نہیں بنتی، بلکہ لوگوں کی دعاؤں سے بنتی ہے۔”
امیت بہل کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے سیٹ پر موجود تمام لوگوں کو حیران کر دیا اور انہیں اندازہ ہوا کہ اکشے کھنہ انسانیت اور ساتھیوں کی عزتِ نفس کے معاملے میں کتنے حساس ہیں۔ اس واقعے کے بعد نہ صرف اس اداکار کو عزت کے ساتھ کھانا کھلایا گیا بلکہ سیٹ پر موجود تفریق کو بھی ختم کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026