مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
Web Desk
18 November 2026
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے آزاد کشمیر کے 100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے اور آئندہ سو دنوں میں عوامی فلاحی منصوبوں پر فوری عمل درآمد سے عوام کا ریاست پر کھویا ہوا اعتماد بحال کیا جائے گا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں کیتھ لیبز قائم کی جائیں گی، کلینک آن وہیلز کا آغاز کیا جائے گا اور مزید چھ شہروں میں آئندہ سو دنوں کے دوران گرین بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ’ستھرا کشمیر‘ اور ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام شروع کرنے سمیت سرکاری گیسٹ ہاؤسز کی اپ گریڈیشن، سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائی جائیں گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطے میں پانچ دانش اسکولوں اور ایک دانش یونیورسٹی کے تحفے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فوری آغاز کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کے لیے روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دے کر آئندہ چھ ماہ میں سیاحت کے شعبے کی مکمل تشکیلِ نو کر دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026