بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات
Web Desk
15 August 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر قابض انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں، جس سے وادی میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگر سمیت تمام اہم قصبوں اور حساس مقامات پر بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر کے پورے علاقے کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تمام مرکزی اور رابطہ شاہراہوں پر نئے ناکے اور اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، جہاں گاڑیوں، مسافروں اور عام راہگیروں کی تلاشی کا نام نہاد عمل جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم کو مکمل طور پر اپنے حصار میں لے لیا ہے، جہاں بھارتی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز (سنائپرز) تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ عوامی نقل و حرکت پر عائد ان سخت پابندیوں کے باعث وادی کے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ
15 August 2026
یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق
15 August 2026
ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ
15 August 2026
شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں شہادت اور شجاعت سکھائی: باقر قالیباف
15 August 2026
بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ
14 August 2026
کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر
14 August 2026
ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر
14 August 2026
آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی
14 August 2026