آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب
Web Desk
2 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ مجموعی طور پر تمام حلقوں میں شام 6 بجے تک پرامن انداز میں ووٹنگ جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں شدید خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نمایاں پیش رفت اور برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی بعض نشستوں پر آگے ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کئی حلقوں میں باقاعدہ کامیابیاں سمیٹ لی ہیں؛ ایل اے 30 سے مصطفیٰ بشیر عباسی (17,749 ووٹ)، ایل اے 36 سے محمد احسن رضا (27,218 ووٹ)، ایل اے 37 سے مریم جاوید (28,664 ووٹ)، ایل اے 41 سے محمد عامر شاہ (1,804 ووٹ)، ایل اے 42 سے سید شوکت علی شاہ (1,524 ووٹ)، ایل اے 43 سے محمد یاسین لون (1,276 ووٹ) اور ایل اے 44 سے محمد احمد رضا قادری (1,700 ووٹ) کامیا ب قرار پائے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی ایل اے 45 سے عبدالماجد خان (3,448 ووٹ) کی صورت میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایل اے 26 نیز ایل اے 40 میں پیش رفت برقرار رکھی ہے۔ فی الوقت باقی ماندہ تمام حلقوں میں گنتی کا عمل جاری ہے اور مکمل و باقاعدہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی
4 August 2026
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا
4 August 2026
میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
4 August 2026
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ
4 August 2026
واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ
4 August 2026
ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج
4 August 2026
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
4 August 2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا
4 August 2026