LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر ووٹنگ جاری، ایک حلقے میں پولنگ ملتوی

Web Desk

2 August 2026

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن اور ملک بھر میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں بارش اور شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ فی الوقت ملتوی کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں (کل 21 میں سے 20 فعال حلقوں) پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جہاں 12 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 1483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ امن و امان کی برقرار رکھنے کے لیے 18,000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جبکہ ایل اے 28، ایل اے 29 اور ایل اے 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اسی اثنا میں پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی عمل کے انتظامی مسائل پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ پی پی پی الیکشن سیل کے انچارج نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری شکایت بھیجی ہے کہ حلقہ ایل اے 28 کے 71 پولنگ اسٹیشنز پر عملہ وقت پر نہیں پہنچ سکا، جس سے ووٹرز کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ پی پی پی نے ضائع شدہ وقت کے ازالے کے لیے پولنگ کے اوقات میں مناسب توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے تمام شہریوں سے پرامن رہتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ انتخابات کا تیسرا اور حتمی مرحلہ 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں منعقد ہوگا۔