آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
5 August 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 21 کامیاب امیدواروں کا باضابطہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مظفرآباد ڈویژن سے شاہ غلام قادر، میاں عبدالوحید، نورین عارف، سید بازل علی نقوی، فاروق حیدر خان اور دیوان علی خان چغتائی سمیت دیگر رہنما کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس کے علاوہ مقیمِ پاکستان کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں (جموں اور کشمیر ویلی) کے منتخب ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عمل التوا کا شکار ہوا تھا جس کے بعد 4 اگست کو دوبارہ پولنگ کرائی گئی۔ دو مراحل میں مکمل ہونے والے ان عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 24 نشستیں حاصل کر کے پہلے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026
آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026