LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال

Web Desk

2 August 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں اپنی ناکامی پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی سیاسی حکمت عملی کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔ نارووال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ نارووال کے حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں پیپلز پارٹی کو بمشکل 200 سے 250 ووٹ مل سکے ہیں، ایسی صورتحال میں جب عوامی حمایت اتنی کم ہو تو انتخابی عمل پر دھاندلی کے الزامات عائد کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ایک بالغ نظر اور سنجیدہ سیاستدان ہونے کے ناطے عالی ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کو فتح پر مبارکباد دینی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے ماضی کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جب پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی تو وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو دل سے مبارکباد دی تھی اور حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو ایسی ہی اعلیٰ جمہوری روایات کو آگے بڑھانا چاہیے۔