LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

کراچی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے مربوط اور مؤثر اقدامات پر اتفاق

Web Desk

4 December 2025

ہیڈ کوارٹرز سندھ رینجرز میں ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں کراچی کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے صوبے خصوصاً کراچی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے مربوط اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کے بھی احکامات دیے گئے۔حساس تنصیبات کی سیکیورٹی یقینی بنانے، سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے علاوہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں اضافے پر بھی زور دیا گیا۔ بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے کی ترسیل اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔اجلاس میں غیرتصدیق شدہ بھتہ خوری رپورٹس کے سدباب اور عادی مجرموں کے خلاف کارروائیاں مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔عوام سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی مشکوک شخص، سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع قریبی رینجرز اہلکاروں، رینجرز ہیلپ لائن یا رینجرز واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں