ادت نارائن کی پہلی اہلیہ عدالت پہنچیں، گلوکار پر سنگین الزامات عائد
Web Desk
12 February 2026
بھارتی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ادت نارائن ایک بار پھر قانونی تنازع کا شکار ہو گئے ہیں اور اس بار مقدمے میں مدمقابل ان کی پہلی اہلیہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا جھا نے گلوکار کے خلاف بہار کے ضلع سپول کے خواتین پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادت نارائن اور ان کی دوسری اہلیہ دیپا نے رنجنا کی رضامندی اور علم کے بغیر ایک آپریشن کے ذریعے ان کی بچہ دانی نکلوادی تاکہ اولاد نہ ہو سکے۔
رنجنا نے الزام لگایا کہ یہ سازش ادت نارائن، ان کے بھائی سنجے کمار اور لتت نارائن، اور دیپا کے مشترکہ منصوبے کے تحت کی گئی۔ شکایت میں بتایا گیا کہ 1996 میں انہیں علاج کے بہانے دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی اجازت کے بغیر آپریشن کر کے رحم نکال دیا گیا۔
رنجنا جھا کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت انہیں کئی سال بعد ایک طبی معائنے کے دوران معلوم ہوئی، جس سے وہ شدید ذہنی صدمے میں مبتلا ہوئیں۔ رنجنا نے بتایا کہ ان کی اور ادت نارائن کی شادی 7 دسمبر 1984 کو ہوئی اور اگلے ہی سال ادت نارائن اپنے کیریئر کے لیے ممبئی منتقل ہو گئے۔
بعد ازاں میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ ادت نارائن نے دیپا نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی، اور ہر بار جب رنجنا نے اس بارے میں سوال کیا تو انہیں گمراہ کیا جاتا رہا۔
یاد رہے کہ ادت نارائن پہلے بھی رنجنا جھا کی جانب سے دائر کیے گئے نان و نفقہ کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جو تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس نئے کیس پر نہ ادت نارائن اور نہ ہی دیپا نارائن کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو گئے تو یہ معاملہ فوجداری نوعیت کا سنگین کیس بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ
26 September 2026
تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار
26 September 2026
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر
26 September 2026
کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک
26 September 2026
طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار
26 September 2026