LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سحر ہاشمی کا بھارتی اداکار سے کیے جانے والے موازنے پر ناقدین کو جواب

Web Desk

13 July 2026

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے اسکرین پر نسبتاً بولڈ مناظر کے باعث ہونے والی شدید تنقید اور بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے اپنے موازنے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سکرپٹ اور ہدایت کار کے تخلیقی وژن کے مطابق مناظر عکسبند کروانے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، اور ان کا عمران ہاشمی سے موازنہ کرنا انتہائی افسوس ناک اور غیر منطقی ہے۔ سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکرین پر گلے ملنے والی وہ نہ تو پہلی اداکارہ ہیں اور نہ ہی آخری، تاہم مرد اداکاروں کے مقابلے میں صرف انہیں بندوق کی نوک پر رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے آن لائن نفرت انگیز تبصروں سے پہنچنے والی ذہنی اذیت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ راتوں کو روتے ہوئے سوتی تھیں، لیکن ساتھی فنکاروں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ اس تنازع نے انہیں مستقبل کے لیے زیادہ محتاط رہنے پر مجبور کر دیا ہے اور اگر ناظرین کو ایسے مناظر پسند نہیں، تو وہ اب عوامی جذبات کا احترام کریں گی