LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

عنبر خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے تنقید

Web Desk

10 August 2026

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر میزبان، اداکارہ اور سابق ماڈل عنبر خان کی ساتھی دوستوں کے ہمراہ ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عنبر خان، جنہوں نے متعدد معروف ڈراموں کے علاوہ 2023 کے مقبول ریئلٹی شو ’تماشہ‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی، ان دنوں شادیوں کے سیزن میں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ ڈانس اور تقاریب سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب ہینڈل پر بالی ووڈ کے مشہور و معروف گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پر دوستوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی جہاں کچھ مداحوں نے ان کی توانائی اور اندازِ رقص کی تعریف کی، وہیں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان پر سخت تنقید کی۔ کئی صارفین نے ان کے ڈانس کا موازنہ آئٹم نمبر سے کرتے ہوئے عمر اور شوبز میں ان کے مقام کا حوالہ دیا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ تاہم، تنقید اور تنازع کے باوجود یہ ویڈیو اس وقت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی وائرل ہے اور موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔