LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تین شہروں میں غیر ملکی صحافیوں کو آؤٹ ڈور کوریج کے لیے این او سی لازمی قرار امریکی محکمہ دادگستری کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم, 10افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اقدام ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک بھارت کے 5 اگست کے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں: عطا تارڑ یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا سانحہ گل پلازہ: تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 9 اگست تک مہلت مل گئی ٹرمپ کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، خلیج میں استحکام کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زور ’’یوم استحصال کشمیر‘‘جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے: شرجیل میمن بلاول بھٹو دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے: طلال چودھری ’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ایبٹ آباد میں طوفانی بارش، 3 بچیاں برساتی ندی میں بہہ گئیں، 2 کی لاشیں برآمد

Web Desk

4 August 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور شہر کا بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں اسکول سے گھر واپس جاتے ہوئے چہلہ برساتی ندی عبور کرتی ہوئی 3 بچیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 2 بچیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہے۔ شدید بارش کے باعث شاہراہِ ریشم، بلال ٹاؤن، حسن ٹاؤن اور نیازی کالونی سمیت متعدد رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے شہریوں کا قیمتی سامان اور گاڑیاں خراب ہو گئیں۔ علاوہ ازیں، بیرن گلی میں اسکول کی عمارت منہدم ہو گئی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد راستے بند اور بجلی کے پول گرنے سے فراہمیِ معطل ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔