عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی
Web Desk
5 July 2026
بالی ووڈ کے مایہ ناز اور معروف اداکار عامر خان اپنی دیرینہ دوست اور ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ ایک نجی اور سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شادی کی یہ پروقار مگر سادہ تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں دونوں شخصیات نے باقاعدہ ‘اسپیشل میرج ایکٹ’ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی۔ اس نجی تقریب کو انتہائی خفیہ اور محدود رکھا گیا تھا جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی اہل خانہ اور خاص دوستوں نے ہی شرکت کی۔ شادی کے اس اہم موقع پر عامر خان کے بچے جنید، آئرہ اور آزاد بھی اپنے والد کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے ہیں، تاہم سال 2024ء میں دوبارہ رابطہ بحال ہونے کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔ بعد ازاں، عامر خان نے مارچ 2025ء میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری سپراٹ کو دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔ واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور مشہور فلم ساز کرن راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک رہ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور میں بچوں کی گائیکی نے نارویجن موسیقار کو جھومنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
28 October 2026
دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں
27 October 2026
پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
27 October 2026
نماز کی پابندی نے زندگی بدل دی، ہمایوں سعید کا اہم انکشاف
27 October 2026
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026