عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیا
Web Desk
12 July 2026
بالی ووڈ کے سدا بہار سپر اسٹار عامر خان نے اپنی تیسری شادی کے بعد خاندانی یکجہتی کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عامر خان نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر گوری سپراٹ کے ساتھ ایک سادہ تقریب میں شادی رچائی ہے، جس کے بعد اب وہ ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک منفرد اور پرتعیش رہائشی منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، عامر خان ممبئی میں واقع ‘بیلا وسٹا’ اور ‘مرینا اپارٹمنٹس’ نامی دو ملحقہ عمارتوں کو ازسرِ نو تعمیر کروا کے ایک وسیع “اسکائی ولا” (Sky Villa) میں تبدیل کر رہے ہیں، جس کے لیے وہ 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی خطیر سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ اس ولا میں عامر خان، ان کی نئی اہلیہ گوری سپراٹ، بیٹے جنید خان، والدہ زینت حسین اور بہنوں کے لیے علیحدہ علیحدہ فلورز مختص ہوں گے، جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے لیے بھی ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026