LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی  شرائط مسترد کردیں: ایرانی سرکاری میڈیا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع گھر میں توڑ پھوڑ،

Web Desk

5 January 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع نجی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے واقعے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ حملہ آور نے گھر کی کھڑکی توڑ دی تاہم وہ اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ سکیورٹی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔