LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

سرکاری کالجز میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی گئی

Web Desk

2 January 2026

پنجاب حکومت نے سرکاری نرسنگ کالجز میں مفت تعلیم کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی داخلہ پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت اب نرسنگ طالبات ہزاروں روپے فیس ادا کرکے تعلیم حاصل کریں گی۔ حکومت نے نرسنگ طالبات کو دیا جانے والا ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیا ہے، جبکہ سرکاری ہاسٹلز کے واجبات بھی طالبات کو خود ادا کرنا ہوں گے۔

جاری کردہ پالیسی کے مطابق نرسنگ کالجز میں داخلے کے لیے ایف ایس سی میں کم از کم 50 فیصد نمبرز ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ صرف پنجاب ڈومیسائل رکھنے والی طالبات ہی داخلے کی اہل ہوں گی۔

پالیسی کے تحت شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔ سرکاری نرسنگ کالجز میں مجموعی طور پر 3100 نشستیں مارننگ شفٹ اور 3000 نشستیں ایوننگ شفٹ میں مختص کی گئی ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں 100، 100 نشستیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے منسلک کالجز میں دونوں شفٹوں کے لیے 50، 50 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد نرسنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات پر مالی بوجھ میں اضافہ متوقع ہے۔