LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

امریکا وینزویلا کے آئل ٹینکر کا تعاقب فوری بند کرے: روس

Web Desk

2 January 2026

روس وینزویلا جانے والے آئل ٹینکر کو بچانے کے لیے کھل کر میدان میں آ گیا ہے اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحری جہاز کا تعاقب فوری طور پر بند کرے۔ روس نے سفارتی سطح پر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرِ اوقیانوس میں موجود وینزویلا کے آئل ٹینکر کا مسلسل پیچھا کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور اس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا کا آئل ٹینکر بیلا ون اس وقت بحرِ اوقیانوس میں موجود ہے اور امریکی کوسٹ گارڈ کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکی افواج گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے اس جہاز کا مسلسل تعاقب کر رہی ہیں۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ مذکورہ ٹینکر تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے اور وینزویلا کے لیے غیر قانونی طور پر تیل لے جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کے شعبے پر دباؤ بڑھانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وینزویلا کے آئل سیکٹر میں سرگرم چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جن کا مقصد صدر نکولس مادورو پر سیاسی اور معاشی دباؤ میں اضافہ کرنا ہے۔

دوسری جانب روس نے واضح الفاظ میں امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت سے باز رہے اور آئل ٹینکر کا تعاقب فوری طور پر ختم کرے، کیونکہ اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی وینزویلا پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر چکا ہے، جبکہ روس وینزویلا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ اس معاملے پر عالمی سطح پر امریکا اور روس کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔