LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے ملتان  تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں  5 افراد جاں بحق. روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا

سالِ نو کا تحفہ: متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کیلئے کم از کم تنخواہ میں بڑا اضافہ

Web Desk

30 December 2025

متحدہ عرب امارات نے سالِ نو کے موقع پر نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی ملازمین کے لیے تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے کم از کم اجرت کی نئی حد مقرر کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ 6,000 درہم ہوگی۔

وزارت کے بیان کے مطابق یہ شرط شہری ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید یا ترمیم کی تمام درخواستوں پر لاگو ہوگی۔ کم از کم تنخواہ کا یہ اصول صرف دو سالہ ورک پرمٹس پر نافذ ہوگا، خواہ وہ نئے ہوں، تجدید کے مراحل میں ہوں یا ترمیم کے تحت جاری کیے جائیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی آجر شہری ورک پرمٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکے گا اگر درج شدہ تنخواہ 6,000 درہم سے کم ہو۔ اگر کوئی آجر 30 جون 2026 تک تنخواہ درست نہیں کرتا تو یکم جولائی 2026 سے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تادیبی اقدامات میں ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے جو اماراتی شہریوں کو مقررہ کم از کم تنخواہ سے کم ادائیگی کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2025 سے اماراتیوں کی کم از کم تنخواہ 5,000 درہم مقرر کی گئی تھی۔ یہ نیا فیصلہ نجی شعبے میں اماراتی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری اجرت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔