امریکا کا بحرالکاہل میں مشتبہ منشیات بردار جہاز پر حملہ، دو افراد ہلاک
Web Desk
30 December 2025
امریکی فوج نے بحرالکاہل میں منشیات لے جانے کے شبہ میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتائی۔
بیان کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر تصدیق ہوئی تھی کہ مذکورہ جہاز مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہا تھا اور غیر قانونی منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دو مرد ہلاک ہوئے، جنہیں نارکو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ یہ کارروائی جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر انجام دی۔
امریکی فوج کے مطابق یہ اقدام عالمی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا
21 November 2026