نیو یارک میں PACOLI کے زیرِ اہتمام قائداعظم ڈے کی پُرجوش تقریب، فنکاروں اور کمیونٹی شخصیات کو اعزازات
Web Desk
27 December 2025
نیو یارک: پاکستانی امریکن کمیونٹی آرگنائزیشن آف لانگ آئی لینڈ (PACOLI) کے زیرِ اہتمام نیو یارک میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے پُرجوش اور یادگار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب معروف شيرازی ریسٹورنٹ میں ہوئی، جسے قومی پرچم اور قائداعظم کی بڑی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔
تقریب میں PACOLI کے چیئرمین بشیر قمر نے قائداعظم محمد علی جناح جبکہ تنظیم کے صدر توقیر الحق نے لیاقت علی خان کی شخصیات کے انداز میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ خواتین نے روایتی لباس میں ملی نغمے پیش کیے اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے نعرے لگائے۔
تقریب کے دوران موسیقی کے پروگرام نے بھی حاضرین کو محظوظ کیا، جہاں معروف گلوکار جنید یونس اور بلال شافی پٹیل نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب کا اہم مرحلہ ایوارڈز کی تقسیم تھا، جس میں بچوں، نوجوانوں، خواتین اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو ان کی سماجی، فلاحی اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ نیویارک پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر سمیت متعدد معروف شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے۔
مقررین نے قائداعظم کے وژن، دو قومی نظریے، قیامِ پاکستان کی قربانیوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے، جس کی تاریخ اور نظریہ نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تقریب میں تلاوتِ قرآن، خصوصی دعا، پاکستانی کھانوں اور سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف نے ماحول کو مزید یادگار بنا دیا۔ تقریب اتحاد، حب الوطنی اور امید کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس
1 September 2026
امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
1 September 2026
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ
31 August 2026