LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ستاروں کا راستہ دوستی سے روشن، یہ ناقابل فراموش لمحہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا: محمد ذیشان ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت

ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر

Web Desk

29 November 2026

ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے تجارتی لائسنس کے حصول سے کاروبار کے باقاعدہ آغاز تک درکار وقت میں اوسطاً 53 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں پانچ اہم معاشی شعبوں میں انتظامی طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ کاروبار شروع کرنے کے مراحل کو تیز اور سہل بنایا جا سکے۔

محکمہ اقتصادی ترقی کے انڈر سیکرٹری حمد سیاح المزروعی کے مطابق اس منصوبے میں 16 مقامی اور وفاقی سرکاری ادارے شریک ہیں۔ اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے کاروباری مراحل میں 31 فیصد جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے استعمال ہونے والے مختلف انتظامی پلیٹ فارمز کی تعداد میں 77 فیصد کمی لانے کا ہدف بھی رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی اصلاحات خوراک و مشروبات، تعلیم، صحت، بیوٹی اینڈ ویلنس اور صنعتی شعبوں میں متعارف کروائی جا رہی ہیں، جبکہ ان اقدامات سے ابوظہبی میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بھی مستقبل میں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے کیونکہ انتظامی مراحل کم ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز نسبتاً آسان ہو سکے گا۔

محکمہ اقتصادی ترقی کے مطابق مختلف انتظامی مراحل کو باہم مربوط کرنے اور غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت بعض اصلاحات مکمل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر پر عمل درآمد جاری ہے، اور مقررہ اہداف کی کامیابی کا جائزہ کاروباری اداروں کے عملی تجربات اور انہیں پیش آنے والی مشکلات کی بنیاد پر لیا جائے گا۔