متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں جدید ریلوے نظام کے فروغ کے سلسلے میں اتحاد ریل نے لیوا اور مدینۃ زاید کے لیے مسافر ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔
اس پیشرفت سے ابوظہبی کے الظفرہ ریجن میں سفری سہولتوں کو مزید وسعت ملے گی اور شہریوں سمیت غیر ملکی باشندوں کو سفر کے لیے ایک اضافی ذریعہ دستیاب ہو گا۔
نئے ریلوے اسٹیشنوں کے ذریعے مسافر مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت کے لیے ریلوے سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ اتحاد ریل کا منصوبہ متحدہ عرب امارات کے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی ریلوے سہولت الظفرہ ریجن میں مقیم اور ملازمت کرنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی باشندوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ مسافر متعلقہ ریلوے شیڈول، ٹکٹوں کی قیمتوں اور بکنگ کی شرائط معلوم کر کے اس نئی سفری سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ستاروں کا راستہ دوستی سے روشن، یہ ناقابل فراموش لمحہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا: محمد ذیشان
29 November 2026
ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر
29 November 2026
پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی
29 November 2026
دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا
29 November 2026
بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع
29 November 2026
پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ
29 November 2026
اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان
29 November 2026
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب
29 November 2026