امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات امن، انسانی بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بات ابوظہبی کے جزیرہ سعدیات میں زاید نیشنل میوزیم میں ابوظہبی فورم برائے امن کے زیرِ اہتمام 55ویں عید الاتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت اور بانی متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان النہیان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی ترقی، تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور جدید بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی کامیابیاں ملک کی دیرینہ ترقیاتی سوچ اور وژن کی عکاسی کرتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ’’مرر آف ٹائم 2071‘‘ کے عنوان سے خصوصی نمائش کا افتتاح بھی کیا، جس میں ابوظہبی فورم برائے امن کے قیام سے اب تک کی سرگرمیوں، بین الاقوامی شراکت داریوں اور مستقبل کے اہداف کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کے چیئرمین اور ابوظہبی فورم برائے امن کے صدر شیخ عبداللہ بن بیہ نے 2027ء میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی ریلیجنز فار پیس کی گیارہویں عالمی اسمبلی کو بین المذاہب تعاون اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اہم موقع قرار دیا۔ اس تقریب میں مذہبی رہنماؤں، ممتاز شخصیات اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ
29 November 2026
اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع
29 November 2026
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب
29 November 2026
ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم
29 November 2026
ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار
29 November 2026
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
29 November 2026
صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت
29 November 2026