صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت
Web Desk
29 November 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ‘سسٹم ری سیٹ’، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر گفتگو کی گئی، جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔
دوسری جانب ایک حکومتی وفد نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی، جس میں اہم قانون سازی کے معاملات پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔ حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال اظہر کیانی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے حوالے سے حمایت حاصل کرنے پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران حکومتی وفد کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا، جبکہ امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومتی تجاویز پر اندرونی مشاورت کے بعد اپنا حتمی مؤقف اختیار کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری
29 November 2026
آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
29 November 2026
اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال
29 November 2026
ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ
29 November 2026
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب
29 November 2026
خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید
29 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
29 November 2026
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
29 November 2026