زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال
Web Desk
29 November 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فائیو (SMW-5) زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر کے اسے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی کنسورشیم کے درمیان فوری اور مؤثر رابطوں کے نتیجے میں کیبل کی مرمت اور بحالی ممکن ہوئی۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ تکنیکی ٹیموں نے زیرِ سمندر کیبل میں آنے والی خرابی کو دور کرنے کے لیے 24 گھنٹے مسلسل کام کیا، جبکہ خرابی کے دوران صارفین کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل جاری رکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026