میانمار: فوج کے شادی کی تقریب سمیت مختلف مقامات پر حملے، 30 افراد ہلاک
Web Desk
29 November 2026
میانمار میں فوجی جنتا کی جانب سے کیے گئے تین تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران جاری فضائی بمباری سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق میانمار کی فوج نے شمال مشرقی علاقے موئے بائے (Moebye) میں شادی کی ایک تقریب کے مقام کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ مغربی ریاست راکھین (Rakhine) میں بھی دو الگ الگ فضائی حملوں کے دوران متعدد شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب ملک کی متوازی نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی میانمار میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک اور فضائی حملے میں بھی 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) پہلے ہی میانمار کی 2017ء کی فوجی کارروائی کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے پر مبنی قرار دے چکی ہے۔ یاد رہے کہ فروری 2021ء میں آنگ سان سوچی کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں فوج اور مخالف مسلح مزاحمتی قوتوں کے درمیان شدید اور خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ عالمی تنازعات پر نظر رکھنے والے ادارے ’’اے سی ایل ای ڈی‘‘ (ACLED) کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار کی خانہ جنگی میں تمام فریقوں کے درمیان اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے امریکی افواج پر جوابی حملوں میں سٹار لنک کا استعمال کیا: واشنگٹن پوسٹ
29 November 2026
فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا عالمی دن
29 November 2026
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
29 November 2026
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ
29 November 2026
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
29 November 2026
ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
29 November 2026
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
29 November 2026
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ
29 November 2026