LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید

دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند

Web Desk

27 November 2026

موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم فور کے دیگر تمام حصے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جاتی ہے، اس لیے شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دی جائے، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

شہریوں کو لین کی پابندی کرنے، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز کی درست حالت کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔