ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
Web Desk
27 November 2026
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے امریکی بحری ناکہ بندی مزید برداشت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر کے مطابق آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور نہ ہی امریکی ناکہ بندی جاری رہنے دی جائے گی۔ ان کا یہ بیان امریکی بحریہ کی جانب سے حال ہی میں ایران سے روانہ ہونے کی کوشش کرنے والے ایک بحری جہاز کو روکنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسم بہار سے جاری آبنائے ہرمز کا تنازع معمول کی بحری آمدورفت اور تیل کی ترسیل کو بڑی حد تک روک چکا ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے بھی رواں ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت پر روز بروز مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا تھا، جب تک مذاکرات میں ایران کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
ایران کا مطالبہ ہے کہ بحری راستہ دوبارہ کھولنے پر غور سے پہلے امریکا ناکہ بندی ختم کرے اور تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کرے۔
متعلقہ عنوانات
خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع
27 November 2026
بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل
27 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026
روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026