اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
Web Desk
27 November 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 200 روپے مالیت کا یادگاری سکہ باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ سکہ پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کی مذہبی و ثقافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے، جن کا 200واں یومِ پیدائش رواں سال 2026ء میں منایا جا رہا ہے۔ یادگاری سکے کا اجراء 27 نومبر 2026ء سے شروع کر دیا گیا ہے اور یہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر سے حاصل کیا جا سکے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس یادگاری سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے، جبکہ اس کی تیاری میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔
سکے کے ڈیزائن کے حوالے سے مرکزی بینک نے بتایا کہ سکے کے سامنے کے رخ پر پاکستان کا ہلالی چاند، ستارہ اور “اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے الفاظ کندہ ہیں، جبکہ پچھلے رخ پر سندھ کے تاریخی مذہبی مقام “پوج شادانی دربار حیات پتافی” کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔ مزید برآں، سکے پر انگریزی زبان میں پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کا نام، 200ویں یومِ پیدائش کی عبارت اور 1826ء و 2026ء کے سال بھی درج کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا
27 November 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی
27 November 2026
لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں: دفترِ خارجہ
27 November 2026
جرمن ایئرلائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری
27 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026