غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان
Web Desk
26 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے 27 نومبر بروز جمعہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اطلاق ہنگامی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا، جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور تمام اسپتال شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے انعقاد کے باعث شہریوں کی سہولت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل
26 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
26 November 2026
صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
26 November 2026
سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم
26 November 2026
آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
26 November 2026
پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز
26 November 2026
کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ
26 November 2026