LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات

Web Desk

26 November 2026

شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ پانچ سال کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے 15 بڑے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 87 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع جنوبی میں ہوا جہاں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح ضلع کیماڑی میں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 23 افراد جان سے گئے، جبکہ ضلع شرقی میں پیش آنے والے 3 واقعات میں 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی میں عمارتیں گرنے کے 2 واقعات میں 6 افراد اور ضلع وسطی میں 2 واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ضلع ملیر اور ضلع غربی میں عمارت گرنے کا ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا جن میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔

بڑے حادثات کی تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 27 افراد جاں بحق ہوئے، شیرشاہ میں گیس دھماکے کے باعث عمارت گرنے سے 17 افراد جان گنوا بیٹھے جبکہ سولجر بازار کی گل رانا کالونی میں عمارت گرنے کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے، نیو کراچی میں فیکٹری کا ڈھانچہ گرنے سے 4 فائر فائٹرز شہید ہوئے، مچھر کالونی میں عمارت اور چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں 6 افراد، جبکہ پی آئی بی کالونی، اولڈ لیاری اور کھڈا مارکیٹ لیاری میں غنی مینشن کا حصہ گرنے کے واقعات میں دو دو افراد جاں بحق ہوئے۔ مزید برآں نارتھ ناظم آباد، اللہ والا ٹاؤن، بھینس کالونی اور منگھوپیر روڈ پر بھی عمارتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔