LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب

نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان

Web Desk

26 November 2026

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جیل میں جانا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں اور حکومت کی جیلیں کم پڑ جائیں گی لیکن ان کے کارکن ختم نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے ہدایت جاری کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن کا انتظام اور طریقۂ کار جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں خود طے کریں گی۔

حکومت کو للکارتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اب حکمران اپنے فیصلے کریں گے اور ہم اپنے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے اپنے اکابرین کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس تاریخ کے امین ہیں جہاں ہمارے اکابر نے پھانسیوں کو چوما اور جب پھانسیاں رک گئیں تو انہیں درختوں پر لٹکایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قید و بند کی صعوبتیں جے یو آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔