وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
Web Desk
26 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلیجی جنگ اور خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 128 ارب روپے کا پیٹرولیم ریلیف دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ تعمیری مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج میں جنگ اور کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم سبسڈی کا اعلان کیا تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو خصوصی پیٹرولیم ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جس سے مجموعی طور پر ملک کے 10 کروڑ افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی ریلیف کے حوالے سے پیش کی جانے والی مزید تجاویز پر غور و خوض کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا
26 November 2026
نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان
26 November 2026
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت
26 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026
کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک
26 November 2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
26 November 2026
قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار
26 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026