LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں

27ویں آئینی ترمیم وفاق کیلئے خطرہ ہے،آپ اداروں کی بنیادیں ہلا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

Web Desk

5 November 2025

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سپر پاور اس لیے ہے کیونکہ وہاں قانون کی بالادستی قائم ہے، جبکہ پاکستان میں اداروں کی بنیادیں ہلا دی گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے، ایوان میں موجود افراد کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، اور پورے ملک میں یہ آواز گونج رہی ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چند لوگوں کو غیر معمولی طاقت دی گئی تو وفاق کمزور ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تناؤ بڑھ چکا ہے، دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ کو مزید داؤ پر نہ لگایا جائے، کیونکہ 27ویں ترمیم آئین اور پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے