LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری امیرِ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو نجی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا؛ ترجمان ٹرمپ اور پیوٹن کی دوستی عجیب ہے، زیلنسکی کی امریکی صدر پر تنقید تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو سندھ میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری ترجیح ہے: مراد علی شاہ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، مراکش کی اپیل مسترد

Web Desk

25 November 2026

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس – CAS) نے افریقن کپ آف نیشنز 2025 (AFCON 2025) کے فائنل سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال کو دوبارہ چیمپئن قرار دے دیا ہے، جس کے بعد مراکش سے ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس جنوری میں مراکش کے دارالحکومت رباط میں کھیلے گئے فائنل میں سینیگال نے اضافی وقت (ایکسٹرا ٹائم) میں پاپ گیے (Pape Gueye) کے فیصلہ کن گول کی بدولت میزبان مراکش کو 0-1 سے شکست دی تھی۔ تاہم میچ کے دوران ایک متنازع پنالٹی دیے جانے پر سینیگال کے کھلاڑیوں نے احتجاجاً میدان چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں مراکشی کھلاڑی براہیم ڈیاز پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے اور یوں مقابلہ مکمل ہوا۔

فائنل کے تقریباً دو ماہ بعد افریقی فٹبال کنفیڈریشن (CAF) نے سینیگال کے کھلاڑیوں کے احتجاج کو قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سینیگال سے ٹائٹل واپس لے کر مراکش کو فاتح قرار دے دیا تھا۔

سینیگال فٹبال فیڈریشن نے افریقی فٹبال کنفیڈریشن کے اس فیصلے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں چیلنج کیا، جہاں کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی پینل نے متفقہ طور پر سینیگال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹائٹل بحال کر دیا۔

دوسری جانب سینیگال نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے، جبکہ مراکش نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ادھر افریقی فٹبال کنفیڈریشن (CAF) نے سی اے ایس کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔