LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی

Web Desk

25 November 2026

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو انتہائی سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو آسانی سے دبایا نہیں جا سکتا اور مسلط کی گئی جنگ کا درد محض ایرانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا نے محسوس کیا ہے، جبکہ ایران اس جنگ کے تمام اخراجات اکیلے برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی مدد یا حمایت کرنے والے فریقوں کو بھی اس جنگ کی قیمت چکانا ہو گی، اور مستقبل میں دشمن کے لیے شرائط مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔