LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی

پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف

Web Desk

24 November 2026

آسٹریلوی کرکٹ کا بدنامِ زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے، جہاں ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کیپ ٹاؤن اسکینڈل کے محض 6 ماہ بعد پاکستان کے خلاف 2018ء کے دبئی ٹیسٹ میں گیند کی حالت بگاڑنے کی ایک اور مبینہ کوشش کا انکشاف کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2018ء میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دبئی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر منٹس (ٹافیوں) کی مدد سے گیند کی حالت تبدیل کرنے کی تجویز پر آپس میں مشورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم میں شامل ایک نئے کھلاڑی نے مبینہ منصوبے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہم دوبارہ وہی حرکت کرنے جا رہے ہیں؟

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میچ کے دوران ایک متبادل فیلڈر کو مبینہ طور پر منٹس لینے کے لیے ڈریسنگ روم بھیجا گیا، تاہم اس وقت کے آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے متبادل فیلڈر کو واپس بھیج دیا۔

مزید برآں سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر بھی کھلاڑیوں کے اس مبینہ اقدام پر شدید برہم ہوئے اور سخت پیغام دیا، جس پر کپتان ٹم پین نے سپورٹ اسٹاف کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی قیادت میں منٹس کے ذریعے گیند کی حالت تبدیل نہیں ہونے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن کے ’سینڈ پیپر‘ اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے میدان میں ٹافیاں لے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی، تاہم نئی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر کے بغیر بھی بال ٹیمپرنگ کی روایت موجود تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا مذکورہ دبئی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا ہو گیا تھا