سعودی عرب کا 2027 کا بجٹ منظور، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ
Web Desk
24 November 2026
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں سال 2027 کے قومی بجٹ کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 190 ارب ریال بجٹ خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق 2027 کے بجٹ میں ملکی آمدن کا تخمینہ 1200 ارب ریال جبکہ مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1400 ارب ریال مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی معیشت نے 2026 میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ ملکی معیشت مضبوط بنیادوں اور طویل المدتی منصوبہ بندی پر استوار ہے، جبکہ سعودی وژن 2030 کی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اپنے قومی اثاثوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کو کسی قسم کا خطرہ برداشت نہیں کرے گا، جبکہ مملکت کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ
24 November 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ
24 November 2026
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026