LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Web Desk

24 November 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم کے کئی عہدیدار اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ تنظیم کا مؤقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، لہٰذا یہ ایک سنگین سوال ہے کہ ایک کالعدم اور دہشت گرد تنظیم کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ بی ایل اے کے عہدیداروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے اور کسی نہ کسی کو تو آگے آ کر انہیں روکنا ہوگا، جبکہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس حوالے سے مؤثر کارروائی نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟