LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی

ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف

Web Desk

24 November 2026

ایران کی پارلیمان کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ تہران کی جانب سے عائد کردہ سات شرائط پر عمل درآمد اور مطالبات پورے ہونے تک امریکا کے ساتھ نہ کوئی اقدام ہوگا اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہوں گے۔ پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ایران اس کی کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے اور جنگ کے جغرافیے کو تبدیل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ تہران نے امریکا کو سات مطالبات پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے، اور اگر ان شرائط کو پورا کر دیا گیا تو اس مدت کے اختتام پر آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور مستقل معاہدے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا تہران کے مطالبات تسلیم کر لے تو آبنائے ہرمز کو دو دن کے اندر دوبارہ کھولا جا سکتا ہے، جبکہ ایران اور امریکا دونوں اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنے مکمل کنٹرول کے دعوے کر رہے ہیں۔