جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
Web Desk
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پنجاب انہیں ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا اور گزشتہ حکومت میں پنجاب کو مؤکل چلا رہے تھے، تاہم آج صوبہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں ہزاروں ٹن کوڑا اٹھانے کے بعد اسے ضائع کرنے کے بجائے توانائی اور آمدن کا ذریعہ بنانے پر کام ہو رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ ان کی کوشش ہے کہ کوڑے سے بائیو گیس تیار کی جائے اور وہ آئندہ ایک ہزار دنوں میں اس منصوبے کو عملی شکل دیں گی جبکہ کام کی رفتار نہیں رکنے دیں گی۔ ستھرا پنجاب منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس منصوبے نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت صوبے کے ہر شہر میں تقریباً دو لاکھ اہلکار صفائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور اس ماڈل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی کامیابی کے بعد ’ستھرا آزاد کشمیر‘ جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی ’صاف ستھرا خیبرپختونخوا‘ کے نام سے اسی طرز پر صفائی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی محنت اور کامیابیوں کی ویڈیوز، خصوصاً لیپ ٹاپس کی اَن باکسنگ دیکھ کر بے حد خوش ہوتی ہیں، اور پنجاب واحد صوبہ ہے جو اپنے طلبہ و نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے ساتھ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026