نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
Web Desk
24 November 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کے بیان کی روشنی میں دونوں درخواستیں نمٹا دی ہیں۔ عدالتی حکم پر پیش ہونے والے ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بہنوں کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور جسٹس عبہر گل خان کے استفسار پر تصدیق کی کہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو جا چکی ہیں۔ دورانِ سماعت بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ڈی سی لاہور کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے جس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ انہیں ڈپٹی کمشنر سے کچھ گزارشات کرنی تھیں، جس پر عدالت نے ہلکے پھلکے انداز میں ریمارکس دیے کہ ڈی سی لاہور شاید آپ سے خوفزدہ ہیں اس لیے چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے دونوں خواتین کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کی استدعا کی تھی؛ عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے دوران پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 12 نومبر کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا تھا جبکہ علیمہ خان تاحال جیل میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026