ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
Web Desk
24 November 2026
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہو تو قوم بچتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی آئے تاہم عوام کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی، اس لیے عوام میں بیداری کی تحریک چلانا ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ 1956 اور 1962 کے آئین میں ایسی شقیں رکھی گئیں جو نہیں چل سکتی تھیں جس کے بعد 1973 کے آئین پر اتفاق ہوا، اور اب تک ہونے والی ترامیم میں سے صرف چار باہمی مشاورت سے ہوئیں جبکہ 13 ترامیم آج تک متنازعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کی تقسیم سے عدلیہ کمزور ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت آج تک نہیں ہوئی، 26ویں اور 27ویں ترامیم کو ختم ہونا ہے اور اب 28ویں ترمیم لائی جا رہی ہے جس کے لیے ریفرنڈم نہیں ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں پاکستان 130ویں نمبر پر ہے اور موجودہ الیکشن کمشنر بھی 26ویں ترمیم کی وجہ سے عہدے پر بیٹھے ہیں حالانکہ ان کا وقت کب کا ختم ہو چکا ہے، جبکہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کے مقرر کردہ دو ججز نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دیا اور خود ٹرمپ نے کہا کہ ہر اختیار ہونا چاہیے مگر مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے ساتھ عدلیہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور لائن آف فائر میں آنے والی سختیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قربانیاں دینا پڑیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
24 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست
24 November 2026
نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی
24 November 2026