LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

Web Desk

23 November 2026

پیغام رسانی کی مقبول ایپ سگنل نے صارفین کی نجی معلومات کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے محفوظ رکھنے کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر اسکرین شاٹس پر پابندی کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

سگنل کی صدر میریڈیتھ وٹیکر کے مطابق آپریٹنگ سسٹمز میں شامل اے آئی فیچرز صارفین کی اسکرین پر موجود معلومات کا تجزیہ کرتے ہیں، جس سے ایپ کی جانب سے مکمل رازداری کی ضمانت متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سگنل کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پیغامات کی ترسیل کے دوران تحفظ فراہم کرتی ہے، لیکن اگر آپریٹنگ سسٹم یا اے آئی اسسٹنٹ اسکرین پر موجود پیغامات تک رسائی حاصل کر لے تو ان کی رازداری یقینی بنانا ممکن نہیں رہتا۔

نیا اسکرین شاٹ بلاکنگ فیچر ڈیفالٹ طور پر فعال ہوگا، البتہ صارفین سیٹنگز میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں۔

میریڈیتھ وٹیکر نے واضح کیا کہ یہ مکمل حل نہیں ہے کیونکہ جیمینائی اور سِری جیسے اے آئی اسسٹنٹس دیگر ذرائع سے بھی ایپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔