حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
Web Desk
23 November 2026
حکومت نے پشاور میں واقع ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اسٹیڈیم کا پرانا نام ’ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم‘ بحال کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس حوالے سے محکمہ کھیل کو باضابطہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا تاہم نئے یا بحال کیے جانے والے نام کا حتمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے؛ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں صوبائی کابینہ کی منظوری سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔ اس پیش رفت پر رابطہ کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے اور ہم اسے پیپلز پارٹی یا کسی بھی سیاسی جماعت کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے، کیونکہ ارباب نیاز اس صوبے کی معروف شخصیت تھے جن کی کھیلوں کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
اسکواش: دامیہ خان اور عبیداللّٰہ نے ٹائٹل جیت لیے
23 November 2026
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026