اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
Web Desk
23 November 2026
پولینڈ کے ایک پروفیشنل اسٹنٹ مین نے پورے جسم کو آگ لگا کر زِپ لائن پر طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ 43 سالہ سٹینسلاو ماڈے نے 3 اکتوبر کو پولینڈ کے شہر لوڈز میں اپنے پورے جسم کو شعلوں میں لپیٹ کر زِپ لائن کے ذریعے 568 فٹ اور 6.8 انچ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ وہ اس سے قبل مشہور ٹی وی سیریز ’دی وِچر‘ (The Witcher) اور فلم ’پیراڈائس‘ میں بھی بطور اسٹنٹ پرفارمر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے سٹینسلاو ماڈے کا کہنا تھا کہ آگ ایک قدرتی قوت ہے جس کا رویہ اکثر غیر متوقع ہوتا ہے اور بظاہر قابو میں نظر آنے والی صورتحال بھی لمحوں میں سنگین خطرے میں بدل سکتی ہے، اس لیے آگ کے ساتھ کسی بھی اسٹنٹ کے دوران مکمل آگاہی، توجہ اور تجربہ بروقت ردعمل دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
بھارت: فوڈ کمپنیوں کو ویج برگر کی جگہ میٹ برگر ڈیلیور کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
20 November 2026
سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی
20 November 2026
ایک ہی دن میں کمپنی کے 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے
20 November 2026
برازیل میں ننھا کچھوا ائیرپورٹ کے ٹیکسی وے پر براجمان، پروازوں کی روانگی رُک گئی
19 November 2026
امریکی مصور نے 43.5 سیکنڈ میں سٹیچو آف لبرٹی کی تصویر بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
19 November 2026
انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا
19 November 2026
کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
19 November 2026